بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر

پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیئے گئے، سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان معاملے میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی آزاد گروپ بنانےکا فیصلہ کیا ہے، وہ کے پی اور بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز کی حمایت سے اپنا آزاد گروپ بنائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر دلاورخان کی سربراہی میں سینیٹرز کا آزاد گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔

آزاد سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور سینیٹر ہلال الرحمٰن نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.