بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یاسر شاہ کا ناقابل یقین کیچ

پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان کے کپتان یاسر شاہ نے اپنی ہی گیند پر بہت ہی شاندار کیچ پکڑا تھا۔

یاسر شاہ نے سندھ کے کھلاڑی حسن محسن کا ناقابلِ یقین کیچ ہوا میں اُڑتے ہوئے پکڑا تو کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔

خیال رہے کہ یاسر شاہ نے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے خلاف 10 اوورز میں 54 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں ان کا مقابلہ کل خیبرپختون خوا سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.