
آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ورزش کا منفرد انداز اپنا کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیاہے۔
آرمینیا سے تعلق رکھنے والے ایک فٹنس ٹرینر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پش اپس کرتا دکھائی دے رہا ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کام وہ ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر پر کر رہا ہے۔
رومان شردیان نامی یہ شخص ایک ہیلی کاپٹر سے لٹکا ہوا ہے اور اس پر ورزش کر رہا ہے۔
اس کا یہ اسٹنٹ یوں ہی نہیں ہے، اس اسٹنٹ کے ذریعے دراصل اس ٹرینر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا ہے جو ایک منٹ میں 23 پش اپس کرنے کا ہے۔
Comments are closed.