بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں قابل لوگ لاکر دیں انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جناح اسپتال سمیت دیگر اداروں کو آئندہ بھی سپورٹ کرتی رہے گی، ہمیں قابل لوگ لاکر دیں کیونکہ انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں۔

کراچی میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے یہاں آیا معذور بچوں کو کام کرتے دیکھا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو دیگر برانچز بھی قائم کریں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جاپان اور دیگر عالمی اولمپکس میں بچوں نے کارکردگی دکھائی اور میڈل جیتے، یہ اسپیشل بچے دنیا بھر کے بچوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ، ڈویلپمنٹ اور اسے ریگولیٹ کرنا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جناح اسپتال میں سائبر نائیف جیسی سہولت دی، ایس آئی یوٹی ہو یا انڈس اسپتال ہو سب کو سندھ حکومت نے سپورٹ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.