بدھ11؍ رجب المرجب 1442ھ 24؍فروری 2021ء

ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں، یاسمین راشد

وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رواں سال کے وسط تک عوام کو کورونا ویکسن مل جائے گی، ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی ادارے اب بند نہ ہوں۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد نےسیف کیمپس پروگرام کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ کورونا وبا میں تبدیلی آرہی ہے، پنجاب میں کورونا وبا کہیں نہیں گئی آج بھی موجود ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 658 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے پتہ چلا ہمارے پاس ٹیسٹ کی سہولیات ناکافی ہیں، 22 سے 23 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آکسفورڈ کورونا ویکسین آسٹرازینیکا مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس  کے ٹیسٹ لینے کے لیے 4 نئی لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.