بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہرنائی: کوئلہ کان بیٹھ گئی، 6 کان کن پھنس گئے

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔

مائنز ریسکیو حکام نے ہرنائی کے علاقے طورغر میں کوئلہ کان بیٹھنے سے 6 کان کنوں کے پھنس جانے کی تصدیق کردی ہے۔

مائنز ریسکیو کے مطابق کان کنوں کو نکالنے کےلیے امدادی کارروائیاں شروع کی جارہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کائلہ کان بیٹھنے کا واقعہ میتھین گیس کے دھماکے باعث ہوا، جس کے باعث 6 مزدور کان میں پھنس گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.