بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ہربھجن سنگھ نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ تمام اچھی چیزیں اپنے اختتام کو پہنچتی ہیں اور آج میں بھی اس کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے اس 23 سالہ طویل سفر کو خوبصورت اور یادگار بنایا۔
خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ گزشتہ 6 برس سے بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
انہوں نے آج باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
ہربھجن سنگھ نے بھارت کے لیے 1998 میں ڈیبیو کیا تھا، وہ آخری بار اس سال کے آغاز میں آئی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔
Comments are closed.