بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گیس پریشر صفر ، پیداواری عمل رک گیا،صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری

صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری عبدالرشید کا کہنا ہے کہ گیس پریشر صفر ہونے سے پیداواری عمل رک گیا ہے۔

کراچی میں گیس بندش پر صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے اعلامیے کے مطابق سائٹ صنعتی ایریا میں انڈسٹریز کو گیس فراہمی معطل ہے۔

صدر سائٹ ایسوسی ایشن عبدالرشید نے وزیراعظم عمران خان سے صنعتوں کو تباہی سے بچانے کی اپیل کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس نہیں ملی تو کئی صنعتوں کو تالے لگ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.