گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
اس حوالے سے سی اے اے کا کہنا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ پر آنے والی نان شیڈول فلائٹس کو 24 گھنٹے قبل آگاہی دینا ہوگی۔
اتھارٹی کے مطابق حکومت بلوچستان کی وی آئی پی فلائٹس کو نائٹ لینڈنگ کی خصوصی اجازت ہوگی۔
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹس کی نائٹ لینڈنگ کا شیڈول نومبر 2024 تک قابل عمل ہوگا۔
Comments are closed.