بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، PTI آگے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں۔

ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جانب سے بھی بھرپور مقابلہ جاری ہے، سوات اور ایبٹ آباد کے سٹی میئر سمیت کئی اضلاع اور تحصیلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 35 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی 16 تحصیل کونسل میں کامیاب، 11  تحصیل کونسل میں آگے ہے، جے یو آئی (ف) 5 تحصیل کونسل میں کامیاب، 7تحصیل کونسل میں آگے ہے۔

آزاد امیدوار 7 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔

مسلم لیگ ن ایک تحصیل کونسل میں کامیاب، 5 تحصیل کونسل میں آگے ہے، جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسل میں کامیاب، 2 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔

پیپلز پارٹی 1 تحصیل کونسل میں کامیاب، 1 تحصیل کونسل میں آگے ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.