جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کوہاٹ: سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچی کے ساتھ نظر آنے والی برقع پوش خاتون گرفتار

کوہاٹ میں چار سالہ بچی کے قتل کیس میں اہم کامیابی مل گئی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچی کے ساتھ نظر آنے والی برقع پوش خاتون کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون نے اعتراف جرم کر لیا ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی کو منہ اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا اور اسکے ناک، گلے اور گھٹنوں پر زخم کے نشانات تھے۔

کامران بنگش نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو وزیراعلیٰ کا پیغام پہنچایا کہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بچی کے قتل میں خاتون کے علاوہ کچھ اور ملزمان بھی زیر تفتیش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.