اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 20 کورونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ، جس کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے 20 مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں مزید 3 ہزار 669 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 471 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹے میں 43 ہزار 498 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ،جس میں سے 3669 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور موجود شرح 8.43 فیصد ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 99 ہزار 40، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37، بلوچستان میں 19 ہزار 342، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں تاحال 9,817,491 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 ہوگئی جبکہ اب تک 5 لاکھ 83 ہزار 538 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 863 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 ہزار 982، سندھ میں 4 ہزار 479، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 215، اسلام آباد میں 545، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 336 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اسپتالوں میں ایک بار پھر کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ، جس کے بعد کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 38 اور نجی اسپتالوں میں 40 مریض وینٹلیٹر پر ہیں جبکہ 51 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی صحت اولین ترجیح ہے اور تعلیمی اداروں کو مزید کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے 24 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.