جمعرات یکم شوال المکرم 1442ھ13؍مئی 2021ء

کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا‘ عالمی تحقیقاتی ٹیم

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارئہ صحت کی ٹیم نے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تیاری کے امکانات کو مسترد کردیا۔ منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران تحقیقات ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2ہفتے تک تفتیش کے بعد بھی یہ بات معلوم نہ ہوسکی کہ وبا کے مرکز ہوانان سے کورونا وائرس کیسے دنیا بھر میں پھیلا۔ اس عرصے میں ماہرین کی ٹیم نے وائرس کے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے کے معاملے کو مختلف زاویوں سے پرکھا۔ وہاں انہوں نے انٹرویو بھی کیے۔

The post کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا‘ عالمی تحقیقاتی ٹیم appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.