جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا وائرس : امریکا میں ساڑھے تین ہزار اموت

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں وائرس سے ساڑھے تین ہزار اموات سامنے آئی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس کے مزید ایک لاکھ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں مزید 19 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 39 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو مزید ایک لاکھ 30 ہزار اموات ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.