اتوار20؍شعبان المعظم 1442ھ 4؍اپریل2021ء

کورونا سے مزید 81 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 81 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 778 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 81 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 20 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 908 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 13 ہزار 58 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 227 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 509 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 56 ہزار 642 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 73 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 516 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 572 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 93 ہزار 985 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 91 ہزار 439 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 709 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 440 اموات اور 78 ہزار 290 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 911 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 399 ہے۔ اسلام آباد میں 579 اموات ہوچکیں۔ 48 ہزار 933 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 734 جب کہ فعال کیسز کی 380 ہے۔ صوبے میں 211 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 143 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 321 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 771 ہے۔ آزاد کشمیر میں 364 اموات ہوچکیں۔ 11 ہزار 186 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 52 جب کہ فعال کیسز 70 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 879 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.