جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 63 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 63 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 28 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 63 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 946 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 988 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 985 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 975 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 815 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 86 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 482 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 55 ہزار 247 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 314 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 320 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 99 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 79 ہزار 895 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 787 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 370 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 246 اموات اور 73 ہزار 171 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 684 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 823 ہے۔ اسلام آباد میں 554 اموات ہوچکیں۔ 46 ہزار 307 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 395 جب کہ فعال کیسز کی 204 ہے۔ صوبے میں 205 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 986 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 16 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 166 ہے۔ آزاد کشمیر میں 339 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 511 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4977 جب کہ فعال کیسز 16 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4858 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.