منگل3؍رجب المرجب 1442ھ 16؍فروری 2021ء

کورونا سے مزید 47 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 47 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 47 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1958 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہوگئی۔

ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 25 ہزار 383 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 16 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 13 ہزار 936 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 226 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 35 ہزار 854 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 64 ہزار 696 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 7 ہزار 287 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 84 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 52 ہزار 325مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 885 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2ہزار 91 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار اموات ہوچکیں۔ 64 ہزار 794 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 808 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 1 ہزار 485 ہے۔ اسلام آباد میں 486 اموات ہوچکیں۔ 40 ہزار 864 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 946 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 89 ہے۔ صوبے میں 199 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 658 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9532 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 491 ہے۔ آزاد کشمیر میں 283 اموات ہوچکیں۔ 8758 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4941 جب کہ فحال کیسز کی 31 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4808 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.