بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے مزید 42 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 42 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 799 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 42 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 876 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 579 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 760 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار 796 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 862 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 478 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 53 ہزار 456 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 87 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 13 ہزار 878 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 944 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 75 ہزار 265 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار 653 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 4 ہزار 590 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 202 اموات اور 71 ہزار 861 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار 843 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 5 ہزار 143 ہے۔ اسلام آباد میں 539 اموات ہوچکیں۔ 45 ہزار 161 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 306 جب کہ فحال کیسز کی 184 ہے۔ صوبے میں 203 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 919 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 483 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 911 ہے۔ آزاد کشمیر میں 330 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 242 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4967 جب کہ فحال کیسز 8 ہے۔ گلگت بلتستان میں 103 اموات ہوچکیں۔ 4856 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.