ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 39 مریض انتقال کرگئے جب کہ 780 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہوگئی۔
ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 18 ہزار 55 ہے۔ اب تک 5 لاکھ 59 ہزار 248 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 666 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 243 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 424 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 48 ہزار 999 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 8 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 6 ہزار 467 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 552 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 64 ہزار 989 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 73 ہزار 708 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2335 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 109 اموات 69 ہزار 264 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 519 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 2 ہزار 158 ہے۔ اسلام آباد میں 508 اموات ہوچکیں۔ 42 ہزار 853 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 114 جب کہ فحال کیسز کی 109 ہے۔ صوبے میں 201 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 804 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 534 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 739 ہے۔ آزاد کشمیر میں 309 اموات ہوچکیں۔ 9486 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4959 جب کہ فحال کیسز 4 ہے۔ گلگت بلتستان میں 102 اموات ہوچکیں۔ 4853 مریض صحت یاب ہوئے۔
Comments are closed.