جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کورونا سے سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کمشنر مالاکنڈ

کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد ہے۔

کمشنر آفس سیدو شریف سے جاری بیان میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کیلئے تمام اضلاع میں پاک آرمی کو طلب کیا گیا ہے۔

ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور رینجرز نے آپریشن میں 7 افراد کو گرفتار کر کے 9 مقدمات درج کر لئے ، 17 کاروباری مراکز اور 2 ریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے ۔

کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ ڈی پی او، ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے ہمراہ پاک فوج کے جوان صبح شام فلیگ مارچ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالاکنڈ میں اسپتال بھر چکے ہیں، بیڈز کم پڑنے لگے ہیں، شرح اموات 2 فیصد ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.