جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

‘کوروناسے صحتیاب افراد 6 ماہ تک ہی وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں’

برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناسے صحت یاب افراد6 ماہ تک ہی وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

برطانوی سائنسدانوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کردہ آسٹرازینیکا ویکسین سے متعلق نئی تحقیق جاری کی ہے جس کے مطابق 2 خوراکوں کے درمیان 12 ہفتے کا وقفہ زیادہ مؤثر نتائج دے گا۔

ویکسین کی پہلی خوراک 3 ماہ تک 76 فیصدمؤثر رہے گی لیکن دوسری خوراک کے بعد نتائج زیادہ اچھے ہوں گے۔

طبی ماہرین نےروسی کوروناویکسین کوموثراورمحفوظ قراردےدیا ہے۔ حتمی مراحل میں اسپوتنک فائیو 91.6 فیصد موثر ثابت ہوئی۔

ادھرمیکسیکومیں روسی ویکسین اور نیوزی لینڈمیں فائزرویکسین کےاستعمال کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے جب کہ فلسطین میں کوروناویکسین لگانےکی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ماڈرناویکسین طبی عملےکولگائی جارہی ہے۔

خبررساں اداے کے مطابق چین میں موجود عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا ووہان کی لیبارٹری کا دورہ کیا اور ماہرین کا خدشہ ہے کورونا وائرس کی ابتداکی جگہ ووہان کی یہ لیبارٹری ہوسکتی ہے۔

The post ‘کوروناسے صحتیاب افراد 6 ماہ تک ہی وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں’ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.