بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئی عقل کے ناخن لے لیں، شعیب اختر، نعمان نیاز تنازع پر شہباز گِل برہم

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے بھی استعفیٰ دیے جانے کے باجود شعیب اختر کو آف ایئر کرنے کے اعلان پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

انہوں نے سرکاری ٹی وی کی جانب سےجاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہو گیا آپ  کو، شعیب تو پہلے ہی استعفیٰ دے چکا اور کتنی بار اسے آف ایئر کرنا ہے آپ نے۔‘

شہباز گِل نے کہا کہ کوئی عقل کے ناخن لے لیں۔

خیال رہے کہ انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران میزبان کے ہتک آمیز رویے کا شکار بننے والے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے ایک اور پیغام جاری کیا ہے۔

 سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر سرکاری ٹیلی وژن اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے پر بول پڑے۔

پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے اسپورٹس شو میں میزبان نعمان نیاز اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مابین تنازعے کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.