بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، زخمی کا پولیس پر الزام

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کار پر فائرنگ سے 1 نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں نے کی۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر سریاب روڈ پر احتجاج کیا۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور، خاران اور کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں 8 افراد جبکہ ضلع سوراب اور مستونگ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کار پر فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک جاں بحق اور شہزاد جتک زخمی ہوا۔

زخمی نوجوان کاالزام ہے کہ وہ افطار کر کے گھر جا رہے تھے کہ پولیس کے ایگل اسکواڈ نے ر کنے کا اشارہ کیا، گاڑی روکنے میں تاخیر ہوئی تو پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے ایس ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.