بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کم عمر امریکی نوجوان کا 4 انچ تک منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ

امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک کم عمر نوجوان نے بہت بڑے منہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ نوجوان جب منہ کھولتا ہے تو اس کے منہ کے نچلے اور اوپر کے حصے کی درمیانی پیمائش 4  انچ ہوتی ہے۔ 

آئزک جانسن نامی اس نوجوان نے ابتدائی طور پر 2019 میں اس وقت ریکارڈ قائم کیا تھا جب اس کی عمر صرف 14 برس تھی اور اس کے منہ کھولنے پر اس کا درمیانی فاصلہ 3 اعشاریہ 67 انچ تھا۔

لیکن اس کے چند ماہ بعد یہ ریکارڈ پنسلوانیہ کے ایک اور نوجوان نے اپنے نام کرلیا تھا لیکن اب دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد آئزک جانسن نے چار مکمل انچ کے مساوی اپنا منہ کھول کر ایک بار پھر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اس حوالے سے جانسن کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ یہ وقت کے ساتھ مزید بڑھے گا اور میں زیادہ پیمائش کے مطابق اپنا منہ کھول سکوں گا۔ 

نوجوان نے بتایا کہ اسے آئندہ برس اٹلی میں ہونے والے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے ایک ٹی وی شو میں مدعو کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.