بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی میں شارعِ فیصل پر گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

شارع فیصل پر نرسری پل کے قریب مسلح ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ، جبکہ کار میں خاتون سمیت 3 افراد سوار تھے۔

ایف آئی آر مقتول وسیم کے بھائی نصیر احمد کی مدعیت میں رات گئے قتل اور اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت درج کی گئی۔

مقدمے میں مدعی کی جانب سے عبدالعزیز، عظیم، حمید اور امین سمیت 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل نرسری اسٹاپ کے قریب…

گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ وسیم نامی شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ کوثر، منیر اور بھائی نصیر زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو تدفین کے لیے لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.