بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اپریل کے بلوں پر ہو گا۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس اضافے سے کراچی کے بجلی کے صارفین پر 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.