بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی پچ پر محمد عامر کی تنقید، مداحوں کا ردعمل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بنائی جانے والی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پچ پر تنقید کی ہے، جس پر مداحوں نے ملاجلا ردعمل دیا ہے۔

 اپنے ٹوئٹر پیغام میں محمد عامر نے کراچی ٹیسٹ کی پچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو پنڈی سے بھی سلو پچ ہے۔

ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا کہ ’بھائی صاحب  ٹیسٹ میچ چل رہا ہے ، آپ کس لائن میں  آگئے ہیں ۔‘

دوسرے صارف نے محمد عامر  کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ  عامر بھائی آپ آجاؤ نہ واپس ہمارے پاس تجربہ کار بولر نہیں ہیں ۔

یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ ایک صارف نے تو محمد عامر سے سوال کرلیا کہ   ’ آپ کا تجربہ کیا کہتا ہے ؟ کہیں یہ میچ فکس تو نہیں ہے ؟‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

آسٹریلیا کے  ساتھ  24 سال بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو بھی مدعو کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے وہ کرکٹر جو کراچی میں رہائش پذیر ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں انہیں مختلف گروپس کی شکل میں مدعو کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.