بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سچل میں پولیس مقابلے میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سمیرا چوک پر مقابلے میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت عمران عرف قاری عرف محبت کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

نیو کراچی سیکٹر 11 جی منگل بازار کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے

ملزم کے خلاف تھانہ سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے میں قتل، اقدامِ قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔

ہلاک ملزم نے جنوری کے مہینے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔

واردات کے بعد ملزم تو فرار ہو گیا تھا لیکن اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.