ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی نے ایک بار پھر سلیکٹڈ کو مسترد کردیا: شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے ایک بار پھر سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیلز پارٹی کی کامیابی پر شرمیلا فاروقی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس تاریخی جیت پر مبارکباد۔‘

اُنہوں نے کہا کہ اور ان تمام جیالوں، جیالیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں جو دن رات اپنے ووٹ پر پہرا دیتے رہے۔‘

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ جے تک بلا تعطل جاری رہی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ’این اے 249 بھٹو کا ہے، سدا رہے آباد بھٹو بھٹو زندہ آباد۔‘

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249  کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

اس بارمسلم لیگ کو پیپلز پارٹی کےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، (ن) لیگ کی 2018 اور 2021 کی ہارمیں 40 ووٹوں کا فرق رہا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے غلط نتائج لکھنے پر مسلم لیگ نون کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے معافی مانگ لی۔

حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام نتائج آگئے ہیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.