کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور دو اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں، جبکہ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے بم سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل یا اس جگہ پر لگایا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.