بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے۔

 فائرنگ سے خاتون سمیت دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اے ٹی ایم سے نکلے شہری کو لوٹنا چاہتے تھے، ملزمان شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔

ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شہری ان کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ ایک راہ گیر خاتون بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.