ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

کراچی، کئی علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی

دوپہر سے رات ہوگئی تاہم کراچی میں بجلی کا بحران ختم نہ ہوسکا۔ شہر کے متعدد علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی، 400 فیڈرز اب بھی بند ہیں۔

گلبرگ بلاک 12، سعدی ٹاؤن، گلشن اقبال بلاک 19 اور بلاک 10 اے سمیت کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

ان کے علاوہ ماڈل کالونی، اسکیم 33، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کے کئی علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ علاقائی سطح پر بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.