شہر قائد کراچی کے ماڈل تھانے کا اہلکار اسلحہ اسمگلنگ کےالزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل عباس پر خیبر پختونخوا سے 10 پستول کراچی لا کر بیچنےکا الزام ہے، اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار اہلکار سے متعدد پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق عباس 2016ء میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، دو سال سے کلفٹن میں تعینات تھا، عباس دسمبر 2020ء میں شادی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی شہر نوشہرہ گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ نوشہرہ سے واپسی پر 5 پستول کراچی لایا تھا، ملزم نے 2 پستول اپنے اور دوست فیصل کے اسلحہ لائسنس پر اندراج کرایا جبکہ ایک پستول کیماڑی میں میڈیکل اسٹور کے مالک کو فروخت کیا تھا۔
ملزم کا بیان میں کہنا ہے کہ اُس نے 2 پستول کٹی پہاڑی پر ایف بی آر کالونی کے رہائشی کو دیئے۔
پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر کے 3 پستول برآمد کرلیے گئے ہیں۔
Comments are closed.