
کراچی میں ایس ایس یو کے کمانڈوز کو اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کا ٹاسک دیدیا گیا، اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر ایس ایس یو کی نفری نے گشت شروع کردیا ہے۔
شہر قائد میں ایس ایس یو کی تعیناتی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔
ایس ایس یو کے اہلکار ہاٹ اسپاٹس پر اسنیپ چیکنگ بھی کررہے ہیں جبکہ مددگار ون فائیو کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے مددگار ون فائیو کو مرکزی شاہراہوں پر رہنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ شہر میں 20 گاڑیوں اور 15 موٹرسائیکلوں پر مشتمل ایس ایس یو نفری نے کام شروع کردیا ہے۔
Comments are closed.