بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم کے احتجاج سے شہریوں کو مشکلات، مری روڈ پر تجارتی مراکز بند

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، راولپنڈی میں مری روڈ کے ارد گرد کے کاروباری مراکز اور بیشتر تعلیمی ادارے بند ہیں۔

فیض آباد انٹر چینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ دونوں طرف کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی۔

بیشتر مرکزی شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، راستوں کی بندش کے باعث مسافر پیدل سفر پر مجبور ہیں۔

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث مریضوں کا اسپتال جانا مشکل ہوگیا۔

پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تحریک لبیک کی کوریج سے روک دیا، ایف ایم ریڈیو، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.