burley bike hookup my senior hookup reviews hookup Middle Island free hookup sites usa what is the best gay hookup app dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم کا احتجاج، گوجرانوالہ سے وزیر آباد تمام تعلیمی ادارے بند

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کے مظاہرین کے احتجاج کے سبب پورے شہر میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور دکانیں بند ہیں، گوجرانوالہ سے وزیر آباد تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دی گئی ہے۔

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے رات گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر جنرل بس اسٹیڈ کے باہر گزاری ۔

گوجرانوالہ میں مسلسل آٹھویں دن بھی معمولات زندگی متاثر ہیں، ضروری استعمال کی اشیاء اور اشیائے خورونوش کی قلت ہونے لگی ہے جبکہ دیہاڑی دار مزدور سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

لاہور میں زبردستی اچھرہ بازار بند کروانے پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

کالعدم تنظیم کے باعث راولپنڈی میں بھی غیر یقینی صورت حال ہے، پنڈی میں مری روڈ کے ارد گرد کے کاروباری مراکز اور بیشتر تعلیمی ادارے بند ہیں۔

فیض آباد انٹر چینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے، چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ، فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جڑواں شہروں میں نوکری پیشہ ، دیہاڑی دار مزدور رُل گئے ہیں، راستوں کی بندش کے باعث مسافر پیدل سفر پر مجبور ہیں، مریضوں کا اسپتال جانا مشکل ہوگیا ہے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی، میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں زبردستی اچھرہ بازار بند کروانے پر کالعدم تنظیم کے کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ فوٹیج کی مدد سے دیگر گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

سادھوکی میں بھی پولیس سے جھڑپ کے واقعے کا کالعدم تنظیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے، مقدمے میں 119 نامزد اور 2 ہزار نامعلوم ملزمان شامل کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کالعدم جماعت کی جانب سے سڑکیں خالی کرنے تک مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مجرم اداروں کے حوالے کیے جانے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے ، محبِ وطن لوگوں کو چاہیے کہ وہ خود کو اس احتجاج سے لاتعلق کریں اور اپنے گھروں کو لوٹ جائیں، محب وطن لوگوں کو ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔

وزیراعظم نے کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا ہے ۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ عمران خان کو جتنی لچک دکھانی تھی، دکھا چکے، حکومت کے گلے پر انگوٹھا رکھ کر اپنی بات منوائی نہیں جا سکتی، آپ کے مطالبات ہم مان چکے ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ فرانس کا سفیر یہاں ہے نہیں ، اسمبلی میں ہم قرار داد پیش کر چکے ہیں، اب آپ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ جمعے اور ہفتے کو سعد رضوی سے بات کریں گے ، آپ نے وعدہ کیا کہ دونوں روڈ کھول دیں گے ، آپ اس پر عمل کریں ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جی ٹی روڈ پاکستان کی دفاعی لائن ہے ، ساری کور اسی جی ٹی روڈ پر ہے ، جو بات آپ سے طے ہوئی وہ کریں اور راستے کھول دیں ، ورنہ چیزیں کنٹرول سے نکل جائیں گی ۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے، تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تنظیم کی کوریج سے روک دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایف ایم ریڈیو ، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی بھی کالعدم تنظیم کی کوریج نہیں کریں گے ۔

پیمرا نے کہا کہ کالعدم تحریک کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی ہے ۔

میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.