بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تنظیم کا احتجاج، مفتی تقی عثمانی کا حکومت کو مشورہ

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی کالعدم تنظیم کے دھرنوں پر ردعمل دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں بدامنی کی فضا بہت تشویشناک ہے حکومت طاقت کے استعمال کے بجائے تدبر سے کام لیتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر معروف عالم دین مفتی…

مفتی تقی عثمانی نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کرنے والے تشدد اور قومی املاک کو نقصان پہنچانےکے بجائے پُرامن راستے اختیار کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فریقین پر لازم ہے کہ گستاخوں کے بجائے اپنا گھر تباہ کرنے سے پرہیز کریں۔

خیال رہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والے کالعدم تحریک کے مظاہرین نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے، راستوں کی مسلسل بندش اور اشیائے خور و نوش کی قلت سے گوجرانوالہ کے شہریوں کی مشکلات بڑھتی جار ہی ہیں۔

ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے آئینی و قانونی حق کو چھیننے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کیا، وزراء بدمعاشی سے گریز کریں احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کالعدم جماعت کی جانب سے سڑکیں خالی کرنے تک مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.