casusl hookup review homemade hookup free hookup sites usa mature hookup app curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع ہوگیا ہے، پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے ہیں۔

راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور اندرون شہر کے بیشتر راستے بند کردیے گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کے مطابق ملک میں امن و امان کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

پولیس کی جانب سے روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا۔

لاہور میں کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

فیض آباد اوجڑی کیمپ کے روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند کر دی گئی۔

سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو سخت مسائل کا سامناکرنا پڑااور ٹریفک کا بھی بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.