hookup Suplee PA hookup by tinder free hookup sites usa gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کارگل جنگ کشمیر کیلئے لڑی گئی چاہے مقاصد کچھ اور تھے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا، سیاچن مستقل محاذ جنگ ہے، کارگل جنگ بھی کشمیر کے لیے لڑی گئی چاہے مقاصد کچھ اور تھے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ  یاسین ملک کو سزا سنائے جانے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پاس کیں، ان قراردادوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اب مشترکہ اجلاس میں قرار داد پاس کریں گے۔

وزیر دفاع  نے کہا کہ یکجہتی کا پیغام دنیا کو جارہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، گزشتہ 4 سال کشمیریوں کے لیے ایل او سی کے اس طرف سے کوئی ٹھنڈا جھونکا نہیں گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، پہلے علی گیلانی اس دنیا سے رخصت ہوگئے، پچھلے چار سال ہم سیاسی اور اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی آئین میں جو لولا لنگڑا اسٹیٹس ملا وہ بھی لے لیا گیا، جس کاز کے لیے ہم نے تین جنگیں لڑیں اس کا مذاق اڑایا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیرسے کمٹمنٹ کا 4 سال میں حکومتی سطح پر کوئی اظہار نہیں ہوا، امریکا گئے اور کہا 92 کے کپ سے بڑی فتح حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.