بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کابینہ کی یو این آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل جانے کی اجازت

وفاقی کابینہ نے اقوام متحدہ (یو این) کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کرتار پور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ پر بریفنگ اور توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان موخر کردیا گیا۔

کابینہ نے اشیائے خور و نوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز اور نیشنل انشورنس کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اسٹریٹجیک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری منظور کرلی ہے۔

اجلاس میں جوائنٹ انویسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی اور نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، اسٹیٹ اون انٹر پرائزز کے اجلاسوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.