
پشاور زلمی کے خلاف آخری اوور میں اپنی ٹیم کی یقینی ہار کو ٹائی میں بدلنے والے شاہین آفریدی کے ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا نے جب ان کی تعریف کی تو انہوں نے اس کا دلچسپ انداز میں جواب بھی دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں، جہاں ہوم ٹیم کو جیت کے لیے آخری اوور میں 24 رنز درکار تھے تو وہاں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ناممکن کو ممکن کرنے کی ٹھان لی۔
زلمی کے بولر نے اس اہم اوور کی ابتدا وائیڈ بول سے کی، لیکن اس کے بعد شاہین آفریدی نے پہلے ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔
اس مقام پر جہاں لاہور کی جیت یقینی نظر آرہی تھی اور اسے جیت کے لیے 3 گیندوں پر صرف 7 رنز دکار تھے ایسے میں شاہین آفریدی نے دو گیندیں ضائع کر ڈالیں۔
اب قلندرز کو جیت کے لیے ایک گیند پر 7 رنز درکار تھے لیکن شاہین شاہ آفریدی نے چھکا لگا کر اسکور برابر کردیا تھا۔ تاہم سپر اوور کا معرکہ پشاور زلمی نے جیت لیا۔
جہاں ہر کوئی شاہین آفریدی کی کلین ہٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا وہیں ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا نے بھی ٹوئٹر پر اپنے کپتان کے لیے تعریفی کلمات کہتے ہوئے انہیں میچ فنشر قرار دیا۔
اس کے جواب میں شاہین آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ فنشر میں نہیں، آپ ہمارے فنشر ہیں۔
Comments are closed.