ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس کی میل کیٹگری میں صاحب زادہ سلطان نے جیت لی جبکہ دوسرے نمبر پر زین محمود رہے۔ نادر خان مگسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین رائیڈرز میں توشنا پٹیل نے پہلی، ماہم شیراز نے دوسری اور سلمیٰ مروت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سلمیٰ مروت کی گاڑی کے دونوں ٹائر پھٹ گئے تھے۔
تین روزہ ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ختم ہوگیا۔ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے کامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ریس کیلئے 118 کلو میٹر پر دشوار گزار ٹریک تھا جس پر گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس دوران کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی پھٹ گئے۔
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ یہ آف روڈ اسپورٹس صوبے کی تاریخ میں پہلی ریس ہے، ایسے ایونٹس سے ٹورازم اور ثقافت دونوں کو فروغ ملے گا۔
Comments are closed.