اسلام آباد: رواں سال ڈھائی ماہ میں چھٹی بار پٹرول کی قیمتوں میں 16فروری سے مزید اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔
سمری 30روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہےجس میں پٹرول 16روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Comments are closed.