اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

ڈھائی سالہ کارکردگی پر فخر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے اڑھائی سالہ دور حکومت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کم وسائل سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے جب اوپر کا طبقہ بدعنوان ہوتا ہے، قوم تباہ ہوتی۔

کبھی بھی کسی کو ایسی حکومت نہیں ملی، 10 سالوں میں چار گنا پاکستان کے قرضے بڑھے، پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی،اڑھائی سالہ کارکردگی پر فخر ہے

تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، قوم وسائل کی کمی سے نہیں کرپشن سے تباہ ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت منی لانڈرنگ عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی،عمران خان نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ایک جماعت بنائیں گے، جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت کرپشن عروج پر تھی، جو ہار نہیں مانتا آخری گیند تک لڑتا ہے وہ ہار نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں اب نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز لے کر آرہے ہیں، کبھی بھی کسی کو ایسی حکومت نہیں ملی، 10سالوں میں چار گنا پاکستان کے قرضے بڑھے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جارہا تھا، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے ہماری مدد کی، مجھے اڑھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7، 8ماہ سے سرپلس میں جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ بھی زبردست جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہیں بنانے پر مجھے فخر ہے، پناہ گاہوں میں غریب لوگ کھانا کھاتے ہیں اور رہتے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں پہلی بار سیاسی مافیا کے خلاف کارروائی ہورہی ہے، سارے مافیا حکومت کے خلاف ایک ہوگئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.