قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو کورونا وائرس سے نجات مل گئی۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ قاسم سوری کا بیماری کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔
کورونا وائرس سے متعلقہ رپورٹ منفی آنے کے بعد قاسم سوری نے بھی میڈیا کو ایک بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.