چین سے ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ کی صوبوں کو فراہمی شروع کردی گئی۔
صوبوں کو ساڑھے 3 لاکھ خوراک مہیا کردی گئیں جبکہ اگلی کھیپ رواں ہفتے آنے کا امکان ہے۔
20 مارچ تک 2 لاکھ 90 ہزارایک سو سے زائد ہیلتھ ورکرز اور ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی گئی جبکہ بہت کم واقعات میں ویکسین لگانے والوں نے سردرد، متلی اور ہلکے بخار جیسی معمولی علامات کی شکایات رپورٹ کیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.