ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے مطالبے پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبر استعفے نہیں دیں گے۔

اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزرا کے الزامات کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخاب پر ممکنہ فیصلہ آنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل دے گا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ حکومت کو چیف الیکشن کمشنر یا کسی ممبر سے کوئی مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.