بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ایف بی آر کو خط

چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف بی آر کو خط لکھا گیا ہے جس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر امپورٹد ٹیکس اسٹیمپ کے ذریعے عمل درآمد کی مخالفت کی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر کیو آر کوڈ کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے، ایف بی آر کے مجوزہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے قیمتی زرمبادلہ کا نقصان ہوگا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہر سال ٹیکس اسٹیمپ درآمد کر کے چینی کے ہر بیگ پر چسپاں کرنا پڑیں گے، منہگے ٹیکس اسٹیمپ کی درآمد سے شوگر ملز مالکان پر اضافی بوجھ پڑے گا اور چینی کے ہر بیگ پر کیو آر کوڈ پرنٹ کرنا سستا ترین حل ہوگا۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف بی آر کو  لکھے گئے خط کے مطابق پورے ملک کی چینی کی پیکنگ کے لیے پولی پروپلین بیگ استعمال ہوتے ہیں، شوگر ملز صرف کیو آر کوڈ کے تحت پولی پروپلین بیگ استمال کریں گے، سیلز ٹیکس کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کیو آر کوڈ کے تحت پولی پروپلین بیگ ہوں گے، غیر استعمال شدہ بیگ کے متعلق ایف بی آر کو رپورٹ کیا جائے گا۔

خط  میں مزید کہا گیا ہے کہ کیو آر کوڈ کے تحت یو آئی ایم، منیوفیکچرر کا نام، بیچ نمبر محفوظ ہوسکتا ہے، سنگل مربوط کیو آر سسٹم کے تحت قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور درآمدی اسٹیمپ کی جگہ کیوآرمشین سستی پڑے گی۔

خط میں چیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  رواں سیزن چینی کی پیداوار مکمل ہوچکی،  ہر بیگ پر اسٹیمپ لگانا عملی طور پر ممکن نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.