
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو امریکا کے دورے کی دعوت اور امریکی سینیٹرز کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔
طاہر جاوید کا ملاقات میں کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں۔
Comments are closed.