بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف گیلانی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست 24 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ درخواست پر بدھ کو سماعت کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے مسترد ووٹوں کو منظور کرکے چیئرمین سینیٹ قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.